مزید خبریں

Jamaat e islami

وزیراعظم نے عبدالغفار ڈوگر کو معاون خصوصی مقرر کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب میں رکن صوبائی اسمبلی سردار ہاشم ڈوگر کو وزیر داخلہ پنجاب اور جیل خانہ جات مقرر کیے جانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ملتان سے مسلم لیگی رہنما ملک عبدالغفار ڈوگر کو اپنا معاون خصوصی مقرر کر دیا
ہے۔اس سلسلے میں وزیراعظم کی اسپیشل سیکرٹری سارہ سعید کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔سردار ہاشم ڈوگر کا تعلق پنجاب کے ضلع قصور سے ہے جبکہ عبدالغفار ڈوگر ملتان سے تعلق رکھتے ہیں، وہ ملتان ہی سے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر تھے۔