مزید خبریں

Jamaat e islami

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید گر گئی ، سونے کی قیمت میں بھی کمی کا تسلسل بر قرار

کراچی (کامرس رپورٹر) ملک میں ڈالرے کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کا استحکام برقرار رہا، ڈالر کی قدر 2.11 روپے کم ہوکر 224.04 روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 4 روپے کی نمایاں کمی کے بعد 222روپے ہوگئی۔ ایکسچینج ڈیلرز کا کہنا ہیے کہ سعودی عرب سے اضافی فنانسنگ پر رضامندی اور چین سے بات چیت جاری ہونے کی اطلاعات، زرمبادلہ میں مبینہ سٹے بازی اور افغانستان کے لیے اسمگلنگ رکنے سے ڈالر ریورس گئیر میں آگیا ہے اور اسکی تنزلی کا تسلسل جاری ہے۔علاوہ ازیں ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں جمعہ کو پھر بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1115 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 21 ہزار 656 روپے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر اضافے سے 1788 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔