مزید خبریں

Jamaat e islami

بھارت نے ملائیشیا کو 18 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی پیشکش کردی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے ملائیشیا کو 18 لائٹ لڑاکا طیارے (ایل سی اے) ’تیجس‘ فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے کہا کہ ارجنٹائن، آسٹریلیا، مصر، امریکا، انڈونیشیا اور فلپائن نے بھی ایل سی اے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت غیر جیٹ طیاروں کی برآمد کے لیے سفارتی کوششیں بھی کر رہی ہے۔ اس سے قبل بھارتی بحریہ نے تیجس طیارے کو مسترد کر دیا تھا۔وزارت دفاع نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ بھارت ایروناٹکس نے گزشتہ برس اکتوبر میں رائل ملائیشین ائر فورس کی جانب سے 18 جیٹ طیاروں کی تجویز کی درخواست کا جواب دیا ہے، جس میں 2 نشستوں والا تیجس طیاروں کو فروخت کرنے کی پیشکش کی گئی۔ بھارت کے جونیئر وزیر دفاع اجے بھٹ نے پارلیمنٹ کے ممبران کو ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ’دیگر ممالک جنہوں نے ایل سی اے طیاروں میں دلچسپی ظاہر کی ہے وہ ارجنٹینا، آسٹریلیا، مصر، امریکا، انڈونیشیا اور فلپائن ہیں۔