مزید خبریں

Jamaat e islami

بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر احتجاج

 

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نے5 اگست 2019ء کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد سے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھارت سے سخت احتجاج کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں بھارت کے ناظم الامور کو جمعہ کو دفتر خارجہ میں طلب کیاگیا اور حکومت پاکستان کی جانب سے 5 اگست 2019 کو بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واضح طور پر مسترد کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔