مزید خبریں

Jamaat e islami

عالمی بینک امسال سوات میں245میگاواٹ کے منصوبے شروع کریگا

 

پشاور (اے پی پی) عالمی بینک رواں سال ضلع سوات میں 245 میگاواٹ کے 2پن بجلی منصوبے شروع کرے گا، جن کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ 13ارب روپے سے زائد کی آمدن ہوگی۔ اس سلسلے میں عالمی بینک کے سینئرانرجی اسپیشلسٹ محمدثاقب کی قیادت میں سیکرٹری توانائی وبرقیات امتیازحسین شاہ سے ایک اعلی سطحی اجلاس منعقدکیا۔جس میں کہا گیا کہ توانائی کے ان منصوبوں سے ایک طرف صوبے میں بڑی سرمایہ کاری آئے گی تودوسری طرف روزگارکے نئے مواقع میسرآئیں گے۔