مزید خبریں

Jamaat e islami

بجلی کی بڑھتی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر متحدہ قومی موومنٹ کااظہار تشویش

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین اسمبلی نے کراچی میں بڑھتی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اراکین اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا کہ کے الیکٹرک کاادارہ بے لگام گھوڑے کی مانند من مانیاں کرنے پر تلا ہوا ہے۔ لانڈھی ملیر فیڈرل بی ایریا سرجانی کورنگی اورنگی تمام کے تمام شہر میں گھنٹوں طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کر کے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے دوسری طرف اوور بلنگ نے عام عوام کی کمر توڑدی ہے۔