مزید خبریں

Jamaat e islami

ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں 7افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں حادثات واقعات میں 7افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں5افراد زخمی ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے محمودآباد پل پر ٹریفک حادثے میں 42سالہ بابر ہلاک ہو گیا، پولیس نے لاش سردخانے میںرکھوادی۔ادھر کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود بروکس چورنگی ہنڈائی شوروم کے قریب ٹریفک حادثے میں40سالہ شخص جاں بحق ہو گیا،پولیس کے مطابق متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت ہو سکے ،پولیس نے لاش سرد خانے رکھوادی ہے۔جیکسن تھانے کی حدود کیماڑی گیٹ نمبر 17کے قریب ٹائر بلاسٹ ہونے سے 25 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے کارروائی کے بعد لاش سرد خانے رکھوادی ہے، ادھر منگھوپیر ماربل فیکٹری میں کام کے دوران کرین سے گرکر32سالہ مزدور امتیاز ولد سلطان جاں بحق ہو گیا۔شاہ لطیف تھانے کی حدود بھینس کالونی لیبر اسکوائر کے قریب گھر میں 17سالہ عبدالحفیظ ولد آصف علی نے گلے میں پھندا لگاکر خوکشی کرلی، پولیس نے لاش اسپتال منتقل کی۔ پولیس کے مطابق متوفی کے گھر والوں نے پولیس کو بیا ن دیا ہے کہ متوفی کا گھر میں جھگڑا ہوا جس سے دلبراداشتہ ہو کر خوکشی کی ہے،پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔ سرجانی ٹاؤن یوسف گوٹھ الرحمن اکیڈمی کے قریب گھر سے 50سالہ ناصر ولد ممتاز کی پھندا لگی ہوئی لاش ملی، جس کی اطلاع پر پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کیا ۔پیر آباد کے علاقے بنارس گندے نالے کے قریب سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، متوفی کی لا ش کو ضابطہ کی کاروائی کے بعد سرد خانے منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب کلری تھانے کئی حدود ماڑی پور روڑ دعا ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 30سالہ احمد ولد یوسف زخمی ہو گیا، کلری تھانے کی حدود ماڑی پور روڑ شنواری ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 27 سالہ علی حیدری ولد بشیر حسین زخمی ہوگیا،گلشن معمار تھانے کی حدود گلشن معمارواٹر فلٹر پلانٹ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 50سالہ شیر محمدولد اللہ بخش زخمی ہو گیا ،سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود سائٹ سپر ہائی وے نور خان گوٹھ کے قریب ڈکیتی مزاحمت میں فائرنگ سے 24سالہ محمد عامر ولد محمد جہانگیر زخمی ہو گیا۔