مزید خبریں

Jamaat e islami

پبلک ٹرانسپورٹ مینیوفیکچرنگ پلانٹ لگانا ہماری ترجیح ہے،شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ مینیوفیکچرنگ پلانٹ لگانے سلسلے میں یوٹونگ بسز چائنہ کے کنٹری منیجر Paul Zhang سے دوسری ملاقات۔ یوٹونگ کمپنی کے مقامی پارٹنرز ماسٹرز موٹرز پاکستان کے سی ای او رضا انصاری ، وائس چیئرمین ندیم ملک ، ڈائریکٹر ایم کے ٹی فیصل معراج اور نیشنل ریڈیو ٹرانسمیشن کمپنی پروجیکٹ ڈائریکٹر صہیب شفیق بھی ملاقات میں شریک تھے۔ ملاقات میں سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ مینیوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ پلانٹ 15 سے 18 ایکڑ اراضی پر لگایا جائے گا ، جس میں سالانہ 500 بسیں تیار کرنے کی صلاحیت ہوگی ، جبکہ پلانٹ 16 سے 20 ماہ میں لگایا جاسکے گا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت مینیوفیکچرنگ پلانٹ میں سندھ بینک ، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ذریعہ شراکت داری کر سکتی ہے یا یوٹونگ نجی شعبے سے مقامی پارٹنر کا بھی انتخاب کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ مینیوفیکچرنگ پلانٹ لگانا ہماری ترجیح ہے۔سندھ حکومت ہر حد تک جا سکتی ہے۔