مزید خبریں

Jamaat e islami

یورپین اراکین پارلیمنٹ کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش

برسلز (آن لائن) یورپی اراکین پارلیمنٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مسلح افواج کی طالمانہ کارروائیوں خصوصاً 5 اگست 2019ء کو بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے کی جانے والی انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یورپین کمیشن بھارت پر مقبوضہ وادی میں ہونیوالے مظالم کا سلسلہ بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالے ۔ یورپین پارلیمنٹ کے چودہ اراکین نے اپنے ایک خط میں یورپین کمیشن کے صدر اور نائب صدر کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی طرف دلاتے ہوئے اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ گزشتہ 7 دہائیوں سے بھارتی حکومت و فوج کے طرف سے ظلم کا شکار ہیں۔ یورپین اراکین پارلیمنٹ نے کہا کہ بھارتی مسلح افواج کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔ صحافیوں کو تحریک آزادی کے بارے میں رپورٹنگ کرنے پر اٹھایاہے، کشمیری عوام کو چھاپوں، دھمکیوں یا جسمانی تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے تمام بڑے شہروں میں انٹرنیٹ کی مسلسل بندش گزشتہ سال سے جاری ہے۔بھارتی مسلح افواج کے مظالم نے خطے میں شورش کو بڑھا دیا ہے ۔