مزید خبریں

Jamaat e islami

وزیر خارجہ بلاول زرداری کا او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو خط

 

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر خارجہ بلاول زرداری نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ کو ایک خط ارسال کیا، جس میں ان کی توجہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیرکی سنگین صورتحال کی جانب دلائی گئی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو خط میں یاد دلایا کہ بھارت نے 5اگست 2019ء کو مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ فوجی محاصرے اور مقبوضہ علاقے کے لوگوں کی بنیادی آزادی پر سخت پابندیوں کے ساتھ غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات نافذ کیے تھے۔ وزیر خارجہ نے او آئی سی پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کا دیرپا حل تلاش کرے اور مقبوضہ کشمیرکے عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا رہے۔