مزید خبریں

Jamaat e islami

پی ٹی آئی کارکنان کا شاہ محمود کی بیٹی کو ٹکٹ دینے کیخلاف مظاہرہ

ملتان (اے پی پی)این اے 157ملتان کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنمااورسابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی کی جانب سے اپنی صاحبزا دی مہربانو قریشی کوامیدواربنانے پرپی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعدادنے جمعے کوالیکشن کمیشن آفس ملتان کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیااورموروثی سیاست نامنظورکے نعرے لگائے ۔پی ٹی آئی کی جانب سے مہربانو قریشی کوامیدوارنامزدکیے جانے پرکا ر کن پہلے بھی دبے لفظوں میں احتجاج کررہے تھے تاہم جمعہ کے روز ان کی بڑی تعداد سڑکوں پرآگئی ۔