مزید خبریں

Jamaat e islami

کوئٹہ میں 7، 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ

 

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں 7، 9 اور 10محرم کو موبائل فون سروس معطلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق کوئٹہ کے علاوہ بولان، جعفر آباد اور جھل مگسی میں بھی موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی،موبائل فون سروس صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک بند رہے گی اور بندش کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کیا ہے۔