مزید خبریں

Jamaat e islami

گینگ ریپ کے خلاف درخواست پروفاق سے جواب طلب

کراچی(نمائندہ جسارت)اینٹی ریپ ٹرائل اینڈ انوسٹی گیشن ایکٹ 2021 پر عمل درآمد کے لیے درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، معززعدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا پر نوٹس جاری کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم پاکستان اور وفاقی سیکرٹری قانون سے جواب طلب کرلیا ،عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹری
سندھ،آئی جی سندھ، سیکرٹری قانون سندھ، ڈی جی نادرا کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 اگست کو جواب طلب کرلیا عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر بہر صورت جواب جمع کرایا جائے، درخواست گزار کاکہناہے کہسندھ میں گینگ ریپ، بچیوں سے جنسی زیادتی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، حالیہ دنوں میں کئی علاقوں میں افسوسناک واقعات رونما ہوئے،گینگ ریپ ٹرائل کے لیے قانون بنا مگر عمل درآمد نہیں ہو رہا، قانون پر عملدرآمد نہ ہونے سے جنسی زیادتی کے کیسز متاثر ہو رہے ہیں،واقعات روکنے اور تیز ترین شفاف ٹرائل یقینی بنانے کی ہدایت دی جائے۔