مزید خبریں

پاکستان ریلوے کا 93 رکنی وفد چین جائے گا

لاہور (آن لائن) پاکستان ریلویز کا 93 رکنی وفد چین جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان ریلویز انتظامیہ نے ریلوے کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 93 افسران کو چین بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جہاں مذکورہ افسران پاکستان ریلوے اور چائنہ ریلوے کے درمیان لوکو موٹیو اور بیوگیوں کی خریداری سے متعلق معاہدے پر نہ صرف دستخط کریں گے بلکہ مذکورہ افسران چائنہ ریلوے کی دعوت پر باقاعدہ ٹریننگ میں بھی حصہ لیں گے۔