مزید خبریں

Jamaat e islami

پی ٹی آئی اپنا بیانیہ بچانے کیلیے احتجاج کر رہی ہے، شیری رحمن

اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد احتجاج کے بجائے عمران خان کو پارٹی سربراہی سے مستعفی ہو جانا چاہئے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میںسینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اخلاقیات کا درس دینے والے عمران خان خود پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کے بجائے ای سی پی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں، پی ٹی آئی صرف اپنا بیانیہ بچانے کے لئے احتجاج کر رہی ہے، دوسروں سے تلاشی دینے کا مطالبہ کرنے والوں نے خود 13 اکائونٹس اور غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ چھپائی، عمران خان خود دعوی کرتے رہے کہ انہوں نے ممنوعہ فنڈز نہیں لی۔صادق و امین نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا تھا، یہ خیرات کے نام پر بھی غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ لیتے رہے، ایک وزیراعظم کو عدالت نے غلط بیانی کی بنیاد پر نااہل کیا تھا، یہاں معاملہ پیسے نا لینے کا نہیں بلکہ اربوں روپے کی ممنوعہ فنڈنگ لینے، 13 اکائونٹس چھپانے اور مس ڈیکلیریشن کا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ قانون اور فیصلے الگ الگ نہیں ہونے چاہئے، عمران خان اور پی ٹی آئی اب قوم سے مزید جھوٹ نہ بولیں ۔