مزید خبریں

Jamaat e islami

مرحلہ وار استعفوں کی منظور کیخلاف فراپیل پر فریقین کونوٹس

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر د یے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نے کیس کی سماعت کی ، پی ٹی آئی نے اتھارٹی لیٹر جمع کرا کے 123 ارکان کو کیس میں فریق بنا دیا ہے، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری 123 افراد کے استعفوں کو منظور کر چکے ہیں۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو نوٹسز جاری کیے گئے۔ عدالت نے سیکرٹری قومی اسمبلی کو مجاز افسر کے ذریعے تمام ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا۔ سماعت 16 اگست تک کے لیے ملتوی کردی۔