مزید خبریں

Jamaat e islami

بلوچستان ٹرانسپورٹرز کا احتجاج جاری، ائرپورٹ روڈ بند

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز نے مطالبات کے حق میں دوسرے صوبوں سے ملانے والی شاہراہ احتجاجا بند کردی ،احتجاج ائر پورٹ روڈ پر کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز آل پاکستان بس یونین نے کوئٹہ کو شمالی بلوچستان سے ملانے والی قومی شاپراہ ائرپورٹ روڈ کے مقام پر بند کردی۔ ٹرانسپورٹرز کے مطالبات ہے کہ قومی شاہراہوں پر غیر قانونی کمپنیز کو بند کیا جائے، ناجائز ٹول پلازوں کا خاتمہ، پبلک ٹرانسپورٹ کو انڈسڑی کا درجہ دینے سمیت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی جائے، احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، صوبائی مشیر ٹرانسپورٹ ملک نعیم بازئی احتجاج کے مقام پر پہنچ کر چیئرمین آل پاکستان بس یونین عتیق خان کاکڑ کی قیادت میں ٹرانسپورٹروںسے مذاکرات کیے ،یقین دہانی کرائی کہ دو دن کے اندر ان کے تمام جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں گے۔ جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے احتجاج ختم کرتے ہوئے شاہراہ ٹریفک کے لیے کھول دی۔