مزید خبریں

Jamaat e islami

حب بائی پاس پل نے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی

 

لسبیلہ( نمائندہ جسارت)ضلع لسبیلہ اور حب کا واحد بائی پاس کراچی و سندھ اور بلوچستان کو ملانے والا حب بائی پاس پل نے بھی خطر ے کی گھنٹی بجا دی ہے حالیہ لسبیلہ اور حب گردو نواح میں موسلادھار اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے حب ڈیم اسپیل وے سے خارج ہونے والے پانی اور گردونواح کے سیلابی ریلوں سے حب بائی پاس پل کے پلروں کی پروٹیکشن حفاظتی دیواریں پانی میں بہہ گئیں ہیں،محکمہ بی اینڈ آر ، این ایچ اے اور ضلعی و تحصیل انتظامیہ نے اگر بر وقت توجہ نہیں دی تو کراچی بلوچستان کا واحد زمینی راستہ منقطع ہو نے کے ساتھ ساتھ کسی بھی وقت حادثہ رونما ہوسکتا ہے ،زمینی رابطہ منقطع ہونے سے نہ صرف بلوچستان بالخصوص ضلع لسبیلہ میں اشیائے خورونوش کی قلت پیدا ہوگی جبکہ صنعت کاروں اور شپ بریکرز کو سخت مشکلات درپیش ہوںگی۔