مزید خبریں

Jamaat e islami

لسبیلہ ، یوم شہدا جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا،تقریب میں قرآن خوانی کا اہتمام

لسبیلہ( نمائندہ جسارت)ملک بھر کی طرح لسبیلہ میں یوم شہدا جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا یوم شہدا کے موقع پر لسبیلہ پولیس کی مناسبت سے ایس ایس پی پولیس ہیڈکوارٹر اوتھل اور حب سٹی پولیس تھانے میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔پولیس کے شہدا کے لیے قرآن خوانی اور تلاوت کی گئی۔ تقریب میں پولیس شہداکے ورثا علاقہ معززین سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پولیس کے جوان شریک تھے لسبیلہ اسکاؤٹ ایف سی کرنل عامر رضا تقریب کے مہمان خصوصی تھے، ریٹائرڈ ڈی ایس پی ملک عبدالستار رونجھو و دیگر پولیس ریٹائرڈ بھی شریک تھے جبکہ اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے مہمان خاص لسبیلہ اسکاؤٹ ایف سی کرنل عامر رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قوم اپنے شہیدوں کو یاد کرتے ہیں پولیس کے شہداکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔تقریب میں جمعیت علما￿ اسلام ضلع لسبیلہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور تحصیل حب کے امیر مولانا شاہ محمد صدیقی نے شہدا کیلیے دعا کی۔