مزید خبریں

Jamaat e islami

فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ) اور فلاحی تنظیم کورٹ کی جانب سے متاثرین سیلاب کیلیے امداد

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ) اور فلاحی تنظیم کورٹ(KORT) کے مشترکہ تعاون سے لورالائی اور چمن کے علاقوں میں سیلاب متاثرین میں امدادی اشیا تقسیم کی ہے ۔ سیلاب سے متاثرہ تقریباً 252 متاثرہ خاندانوں میں مفت راشن بیگز اور ڈرائی راشن تقسیم کیا گیا۔ فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے سیلاب زدگان کی متواتر امداد کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں اور مقامی افراد نے جذبہ خیرسگالی کو سراہتے ہوئے ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور فلاحی تنظیم کورٹ کا شکریہ ادا کیا۔