مزید خبریں

Jamaat e islami

عمر کوٹ: دوست نے دوست کو گولی مار کر خودکشی کر لی

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت)تحصیل پتھورو کے گاؤں ڈھورونارو ڈیڑو میں 2 دوستوں دیپک کمار اور شعیب مغل میں بات چیت کے دوران تلخ کلامی ہوگئی، اس دوران دیپک کمار نے اچانک ہی اپنے دوست شعیب پر فائر کر دیا شعیب مغل کو گولی مارنے کے بعد دیپک کمار نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی، دونوں دوستوں کو قریبی رورل ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دوستوں کی موت کی تصدیق کردی جبکہ دونوں دوستوں کے ورثاء کا کہناہے کہ ہم ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں، اپنے کاروبار کے حوالے سے شہر گئے ہوئے تھے اچانک یہ اطلاع ملی ۔ورثاء کا کہناہے کہ شعیب اور دیپک آپس میں اچھے دوست تھے معلوم نہیں کہ اچانک یہ حادثہ کیسے ہوگیا؟ شعیب مغل کی عمر 17 سال جبکہ دیپک کمار کی 18 سال بتائی جارہی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر تحقیقات شروع کردی تحقیقات اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔