مزید خبریں

Jamaat e islami

وکلا اور میڈیا مل کر جدوجہد کریں تو مسائل حل ہو سکتے ہیں، دائود لغاری

 

ڈگری(نمائندہ جسارت) معروف نوجوان، قانون دان اور سندھ ہائی کورٹ کے وکیل داؤد لغاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلاء اور میڈیا مل کر جدوجہد کریں تو شہریوں کے بہت سے مسائل فوری حل کرائے جاسکتے ہیں۔ وہ گزشتہ شب اپنی رہائش گاہ پر شہر کے مسائل کے حوالے سے سینئر صحافیوں اور نجی میڈیا گروپ کے وفد کے ہیڈ نصیراحمد قریشی، ممبران افتخار احمد رانا،اشفاق احمد اشفی،وسیم احمد قریشی،یونس عاجز راجپوت کو بریفنگ دے رہے تھے۔ دائود لغاری ایڈووکیٹ نے شہر کے متعدد مسائل پر آواز اُٹھائی اور عدالتوں کے تعاون سے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا ہے۔ اس حوالے سے شہر کے دیگر مسائل کے حل کے لیے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل سے صحافیوں کو آگاہ کیا اور عوامی مسائل پر سینئرز صحافیوں سے مشاورت کی۔ داؤد لغاری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ اس وقت عوام اپنے بنیادی مسائل کا شکار ہیں، ان کی آواز نہیں سنی جاتی۔ اس سلسلے میں انہوں نے میڈیا اور وکلاء کے مشترکہ پلیٹ فارم سے عوامی مسائل حل کرانے کا جو سلسلہ شروع کیا تھا، عدلیہ کے تعاون سے اس میں کامیابی ہوئی ہے۔