مزید خبریں

حیدرآباد:گسٹاکی جانب سے روشن پاکستان داخلہ مہم واک

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن(گسٹا) حیدرآباد کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں داخلہ مہم کے سلسلے میں گورنمنٹ سیٹھ کمال الدین ہائی اسکول سٹی کالج کیمپس سے روشن پاکستان داخلہ مہم واک کی گئی جس کی قیادت گورنمنٹ بوائز ہدایت اللہ اسکول کے پرنسپل پروفیسر شکیل اختر‘گسٹا ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری منیر احمد ہالیپوٹہ‘ اور سیٹھ کمال الدین اسکول کے ہیڈ ماسٹر ایمونیل ہنجرہ نے پیغام دیا گیا کہ عوام مہنگائی کے دور میں اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرائیں کیونکہ سرکاری اسکول عوام کے ٹیکس سے چلائے جاتے ہیں، سرکاری اسکولوں میں تجربہ کار اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ ہیں سرکاری اسکولوں میں تعلیم اور کتابیں مفت فراہم کی جاتی ہیں۔