مزید خبریں

Jamaat e islami

جشن آزادی بھر پور طریقے سے منائیں گے،ڈپٹی کمشنر جامشورو

کوٹری(جسارت نیوز)ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن (ر) فرید الدین مصطفی نے کہا ہے کہ یوم جشن آزادی پر پروقار تقریبات منعقد کرنے کے ساتھ قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے،آزادی بڑی نعمت ہے جو قربانیوں کے بعد قوم کو ملی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی افسران سے اجلاس کے دوران کیا۔اجلاس میں ایس ایس پی جامشورو جاوید بلوچ سمیت مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی جامشورو نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی یوم آزادی کا جشن بھر پور طریقے سے منایا جائے گا جس کے لیے تیاریاں مکمل کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ عوام میں جوش وجذبہ اُجاگر کرنے کے لیے پاکستانی پرچم، پینا فلیکس اور برقی قمقموں سے سرکاری عمارتوں کو سجایا جائے گا اور تشہیری مہم جلد شروع کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جشن آزادی کا مرکزی پروگرام گرلز ڈگری کالج میں منعقد ہوگا جہاں سے ایس او ایس ولیج میں یتیم بے سہارا بچوں کے ساتھ آزادی کا جشن منایا جائے گا ۔