مزید خبریں

میرپورخاص:فیکٹری ٹریکٹر کی زد میں آ کر خاتون جاں بحق، ایک زخمی

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) اولڈ میرپور تھانے کی حدود سانگھڑ کھپرو روڈ پر واقع ڈائمنڈ کاٹن جیننگ فیکٹری میں مزدوری کرنے والی خواتین کام کے دوران فیکٹری کے ٹریکٹر کی زد میں آ کر پریم نگر کی رہائشی 60 سالہ لچھمی زوجہ رانو مینگھواڑ موقع ہی پر جاں بحق جبکہ شریمتی حتو زوجہ لچھمن شدید زخمی ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش اور زخمی خاتون کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور فرید مگنھار کو گرفتار کرکے ٹریکٹر کو تحویل میں لے لیا ہے تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہ ہو سکا۔