مزید خبریں

حیدرآباد،علما مشائخ آج یوم دعا یوم استحصال کشمیر منائینگے

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کے علما و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علمامشائخ فیڈریشن آف پاکستان 5اگست2019ء بے جی پی حکومت کی جانب سے5اگست2019 میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ کر کے کشمیر پرغاصبانہ جبری قبضے کے خلاف اور سیلاب متاثرین کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے (آج) جمعے کو ملک بھر میں یوم دعا یوم واستحصال کشمیر منایا جائے گا۔علمامشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشیں آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا نے جمعہ کو یوم دعا کے طور پر منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کا امن، مسئلہ کشمیرحل کیے بغیر ممکن نہیں، بھارتی زیر قبضہ کشمیرمیں آئین شکنی کی بھارتی کارروائیاں یو این قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ کشمیریوں کے تشخص، آزادی، حقوق اور جغرافیائی تحفظ کے لیے جرات مند و آزاد خارجہ پالیسی کے ساتھ سفارتی، سیاسی و اخلاقی حمایت میں مزید تیزی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019ء میں بھارتی مظالم کے ساتھ ساتھ بھارتی آئین میں تبدیلی کرکے کشمیر کو ہتھیانے کے حربے کے خلاف منائے جانے والے یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ طاقت اور جبر کے زور پر کسی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، بے جی پی حکومت کا 2019 میں آرٹیکل 370 کے خاتمہ کا اقدام قابل مذمت ہے جس نے مقبوضہ کشمیرکی آبادی کا تناسب آئینی دہشت گردی سے بدلنے کی کوشش کی،جس کا مقصد بھارت غیرکشمیریوں کو مقبوضہ کشمیر میں بساکر مسلم اکثریت ختم کرناچاہتا ہے۔ ہندوستان کا کشمیر پر قبضہ ناجائز اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے لیکن افسوس حقوق بشریت کے لیے صدائے احتجاج بلند کرنے والوں اور آسمان سرپر اُٹھانے والوں کی زبانیں معلوم نہیں کیوں بھارت کے خلاف بند ہیں؟انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے کہا کہ آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں کی خبر المناک ہے، وطن کے یہ بیٹے قوم کا فخر ہیں جنہوں نے اپنی جانیں سیلاب متاثرین کیلیے قربان کر دی6 فوجی افسران کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار ہے اور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسروں کی شہادت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔