مزید خبریں

حیسکو قاسم آباد سب ڈویژن ون کے دفتر میں اسٹاف اور صارفین کو مشکلات

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیسکو قاسم آباد سب ڈویژن ون کے دفتر کی بارش کے بعد چھتوں سے پانی ٹپکنے اور اسٹاف روم کے دونوں پنکھے جلنے سے اسٹاف اور صارفین کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سخت گرمی میں پنکھے بند ہونے سے صارفین سخت پریشان ہیں۔ سب ڈویژن قاسم آباد حیسکو کا دفتر ہر ماہ کروڑوں روپے کی ریکوری دیتا ہے اس کی چھتوں کی مرمت کا کام کراتے ہوئے نئے پنکھے لگائے جائیں تاکہ صارفین آرام سے بیٹھ کرمسائل حل کروائیں اور حیسکو اسٹاف بھی دفتری فرائض انجام دے سکے جبکہ حیسکو قاسم آباد کا کمپلینٹ سیل بھی اس وقت مکمل طور پر غیر فعال ہے جسے کی عوام کی سہولت کے لیے فوری بحال کیا جائے۔ یہ بات نیو وحدت کالونی ایکشن کمیٹی حیدرآباد کے چیئرمین شاہد سومرو نے حیسکو کے دفتر کے باہر صارفین سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ حیسکو سب ڈویژن ون قاسم آباد اہم سب ڈویژن ہے جو کافی عرصے سے مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے تاہم حیسکو کے اعلیٰ افسران کی عدم دلچسپی کے باعث روز بہ روز مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ بجلی کے بل بھی تاخیر سے ملنا معمول ہے مسائل حل کرنے پر حیسکو چیف کو توجہ دینے کی سخت ضرورت ہے۔