مزید خبریں

بدین:آئی جی سندھ کے ضلع میں پولیس گردی جاری

بدین(نمائندہ جسارت) آئی جی سندھ کے ضلع میں پولیس گردی کا سلسلہ جاری، منشیات فروشی اور پولیس زیادتیوں کے خلاف عوامی تحریک کا سرگرم کارکن کامریڈ رمضان رستمانی گرفتار سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل، فوری رہائی کا مطالبہ۔آئی جی سندھ کے اپنے ضلع بدین میں پولیس گردی کا سلسلہ رکنے کے بجائے مزید تیز ہو گیا، صحافیوں کے بعد سیاسی اور سماجی کارکن نشانے پر، ڈیہی پولیس نے گزشتہ روز منشیات فروشی اور پولیس زیادتیوں کے خلاف عوامی تحریک کا سرگرم اور متحرک کارکن کامریڈ رمضان رستمانی کو گرفتار کر لاک اپ کر دیا۔ کامریڈ رمضان رستمانی کی گرفتاری پر عوامی تحریک کے علاوہ دیگر سیاسی سماجی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل فوری رہائی کا مطالبہ۔ عوامی جمہوری پارٹی کے مرکزی سیکرٹری خادم ٹالپور سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی نائب صدر ایڈوکیٹ امیر ازاد پھنور سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی ترجمان شاہ نواز سیال عوامی تحریک کے ضلعی عہدیدار مہران درس ایڈووکیٹ رام کوہلی قومی عوامی تحریک کے ساون گوپانگ اور دیگر نے رمضان رستمانی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا بدین ضلع کی پولیس منشیات فروشی اور بدامنی کو روکنے امن امان برقرار رکھنے میں ناکامی کے بعد منشیات فروشی ظلم زیادتی اور پولیس گردی کے خلاف لکھنے، بات اور احتجاج کرنے والوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی توجہ پولیس گردی کی طرف متوجہ کراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے ضلع میں پولیس گردی اور منشیات فروشی میں مسلسل اضافے کا نوٹس لیں۔