مزید خبریں

Jamaat e islami

عمران خان سرٹیفائیڈ جھوٹے اور چور ثابت ہوئے ‘ بلال اظہرکیانی

اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم کے رابطہ کار برائے توانائی ومعیشت بلال اظہرکیانی نے کہا ہے کہ عمران خان غیر قانونی اور غیر آئینی احتجاج کرکے اداروں کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں، عمران خان سرٹیفائیڈ جھوٹے اور چور ثابت ہوئے ہیں، وہ غیر قانونی اور غیر آئینی احتجاج کرکے اداروں کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں،الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے بعد عمران خان کے جھوٹے بیان حلفی کا پول بھی کھل گیا ہے اور اب انصاف ہونا چاہئے، ایمانداری کا چورن بیچنے والے کی
حقیقت قوم کے سامنے عیاں ہوگئی ہے۔ جمعرات کویہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال اظہرکیانی نے کہاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے راولپنڈی میں صحافیوں پر ہونے والا لاٹھی چارج قابل مذمت ہے ، یہی پی ٹی آئی کی روایت ہے اور ان کی حقیقت بھی ، آزادی صحافت پر حملہ کے بعد پنجاب میں ان کی حکومت نے وہیں سے شروع کیا جہاں انہوں نے چھوڑا تھا۔ انہوں نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس کا جو تاریخی فیصلہ آیا ہے اس نے ثابت کیا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان نے بالخصوص قانون توڑ کر جان بوجھ کر فارن فنڈنگ لی اور الیکشن کمیشن میں جھوٹے بیان حلفی جمع کرائے، عمران خان کے جعلی صادق و امین سرٹیفکیٹ کی حقیقت بھی سامنے آ گئی ہے، الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلہ سے عمران خان کی شخصیت ظاہر ہوتی ہے کہ یہ بندہ کی حقیقت کیا ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بلندوبانگ دعوے کرکے ایمانداری کا چورن بیچ رہاتھا، ان کی حقیقت قوم کے سامنے عیاں ہوگئی ہے۔