مزید خبریں

Jamaat e islami

دنیا بھرمیں مقیم کشمیری آج جمعہ کو یوم استحصال منائیںگے

سرینگر (اے پی پی)کنٹرول لائن کے دونوں اطراف، پاکستان اور پوری دنیا میں مقیم کشمیری آج 5 اگست بروز جمعہ یوم استحصال منائیں گے جس کا مقصد نریندر مودی کی قیادت میں فسطائی بھارتی حکومت کے 5اگست 2019کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی حکومت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے 5اگست 2019 کو بھارتی آئین کی دفعات 370 اور35۔ اے منسوخ کر کے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی اور اسکا فوجی محاصرہ کر لیا تھا۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے اس موقع پر مکمل ہڑتال کی کال بھی دی ہے۔