مزید خبریں

Jamaat e islami

بلاول کی 3ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو کمبوڈیا کے شہر نوم پنہ میں 29 ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پرجاپانی وزیرخارجہ ،ہیاشی یوشیما،ویتنام کے وزیر خارجہ بوئیتھان سون اور سنگاپورکے وزیرخارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن سے ملاقات کی۔پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق غیرملکی وزرائے خارجہ نے اپنے ہم منصب بلاول زرداری سے باہمی دلچسپی کے امور، تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے ، علاقائی اور عالمی امور پر رابطے میں رہنے اور تجارت اور سرمایہ کاری، سیاحت، تعلیم، پبلک ایڈمنسٹریشن اور عوام سے عوام کے رابطوں کو فروغ دینے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔