مزید خبریں

Jamaat e islami

مراد علی شاہ کا پولیس کے شہدا کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب

کراچی (نمائندہ جسارت)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون سمیت مالی معاونت کی، حکومت سندھ پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتی ہے۔ یہ بات انہوں نے پولیس کے شہدا کی یاد میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پروگرام بحریہ آڈیٹوریم کارساز میں منعقد کیا گیا ہے جس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار حسین، سیکریٹری داخلہ سعید مگنیجو، سابق آئی جیز ، سول سوسائٹی کے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ کراچی پولیس چیف جاوید اوڈھو نے مہمانوں کو تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اورانہوں نے پولیس کے شہدا کی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔پروگرام میں سندھ پولیس پر ایک ڈاکیومینٹری بھی دکھائی گئی جس میں پولیس کی کارکردگی اور قربانیوں کا ذکر کیا گیا۔