مزید خبریں

Jamaat e islami

ڈی سی آفس جامشورو کے قریب بم نصب کرنیوالا دھماکے میں ہلاک

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈی سی آفس ضلع جام شوروکے قریب بم دھماکے میں پولیس اہلکارکا بیٹا ہلاک ہوگیا،۔بم دھماکے کی اطلاع پر حساس ادارے کے اہلکار اور پولیس پہنچ گئی،دھماکا الیکٹرانک ڈیوائس کا ہے۔ہلاک شخص کی چند روز قبل گمشدگی کی شکایات بھی زیر گردش ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی آفس کے قریب زور داردھماکے سے پولیس اہلکار کا بیٹا ہلاک ہوگیا،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج محمد رمضان نے بتایاکہ دھماکا الیکٹرانک ڈیوائس سے ہوا ہے جوکہ لگتا ہے مرنے والا لیکر جارہا ہوگا اوربم ایکٹیو ہوگیا جس سے وہ بھی مر گیا۔ہلاک شخص کے والد اے ایس آئی مولا بخش کھوکھر کی ڈیوٹی کوٹری سائٹ تھانہ پر ہے وہ چند روز سے طبی چھٹی پر آبائی گاؤں دادو میں ہیں۔پولیس کے مطابق معاملہ کی تحقیقات کررہے ہیں جلد حقاق سامنے آجائیں گے مزید کچھ نہیں کہہ سکتے۔دوسری جانب بم دھماکا پر متضاد اطلاعات زیرگردش ہیں کہ ہلاک شخص چند روز سے گمشدہ تھا اور قوم پرست جماعت کا کارکن بھی تھا۔اس سلسلے میں ایس ایس پی جامشورو جاوید بلوچ سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے بتایا کہ اے ایس آئی اللہ
بخش کو صرف معطل کیا ہے۔دریں اثناء بم دھماکے میں ہلاک شخص کی نعش سڑک سے تقریباً 20فٹ دور جھاڑیوں سے ملی اور دھماکا بھی اسی جگہ بتایا جاتا ہے جہاں دھماکا سے گڑھا بھی پڑ گیا ہے جس سے جاڑیوں میں بم رکھنے کے دوران دھماکا ہونے کے امکان موجود ہیں واقعے کے بعد پورے ضلع میں ماتی جلسوں اور مجالس کی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے ۔