مزید خبریں

Jamaat e islami

ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید فوجی افسران کو سلام پیش کرتے ہیں، گوہراللہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین گوہراللہ نے بلوچستان کے سیلاب زدگان کی امداد میں مصروف ہیلی کاپٹر کے حادثے میں اعلیٰ فوجی افسران کی شہادت کے المناک واقعے پر نہایت افسوس کا اظہارکرتے ہوئے شہدا کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں گوہراللہ نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف پاکستان آرمی
ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے میں اعلیٰ فوجی افسران کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈی جی کوسٹ گارڈز میجر جنرل امجد حنیف، بریگیڈئر محمد خالد، پائلٹ میجر سعید احمد، معاون پائلٹ میجر محمد طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض کے شہید ہونے پر نہایت دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے لیے شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے فوجی افسران کی بہادری اور شجاعت کو سلام پیش کیا، اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ملک و قوم کی خدمت کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے ملک و قوم کے دفاع اور عوام کی خدمت کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں پیش کی ہیں، گوہراللہ نے شہداء کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ رب العزت تمام شہداء کو شہادت کے عظیم درجات عطا فرمائے۔