مزید خبریں

Jamaat e islami

نواز شریف نے پارٹی کے فیصلوں کا اختیار اپنے پاس رکھ لیا

لاہور(آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی کے فیصلوں کا اختیار اپنے پاس رکھ لیا۔مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے
مریم نواز کو عمران خان کے خلاف اہم ذمہ داری سونپ دی، ذمہ داری ملنے کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز متحرک ہوگئی ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے گزشتہ روز پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں نواز شریف کی نمائندگی کی، مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کے قائدین کو ممنوعہ فنڈنگ کے معاملہ کو زیادہ سے زیادہ نمایاں کرنے کی ہدایت کر دی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ہدایت پر ہی گزشتہ روز سے لیگی رہنماؤں کی مسلسل پریس کانفرنسوں کا سلسلہ جاری ہے، لیگی وزراء اور پارٹی رہنماؤں کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں اور مہم کی نگرانی خود مریم نواز کریں گی۔ ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بھی عمران خان کے خلاف مہم کو تیز کیا جائے گا۔