مزید خبریں

Jamaat e islami

جوڈیشل کمیشن اجلاس جسٹس سجاد کاچیف جسٹس کوخط

 

اسلام آباد(صباح نیوز)جوڈیشل کمیشن اجلاس کے متنازع اعلامیہ پر جسٹس سجادعلی شاہ نے بھی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال کو خط لکھ دیا۔ جسٹس سردار طارق مسعود کی رائے پر مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے جسٹس سجاد علی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کوخط میں لکھا کہ مجھے مایوسی ہوئی معزز ممبر نے سندھ ہائی کورٹ کے معزز ججز کے وقار پر بات کی۔جسٹس سجاد علی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان کو خط میں لکھا کہ جوڈیشل کمیشن ممبران پر اعتماد نہیں تھا تو سپریم کورٹ میں سندھ کے دیگر ججز سے مشورہ کر لیتے۔