مزید خبریں

Jamaat e islami

یورپی یونین کے پاکستان کیلیے 265ملین یوروکے پروگرام کا آغاز

اسلام آباد(صباح نیوز)یورپی یونین نے پاکستان کے لیے 265ملین یورولاگت کے ای یو ملٹی اینول انڈیکیٹو پروگرام(2021-27 ) کا آغاز کردیا۔اس ضمن میں پاکستان میں یورپی یونین کی سفیرڈاکٹررینا کیونکا اورسیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن میاں اسد محی الدین نے دستاویزات کا تبادلہ کیا۔ابتدائی طورپر یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو2024ء تک کی مدت میں 265ملین یورو کی گرانٹ فراہم کی جائیگی۔