مزید خبریں

Jamaat e islami

تخفیف غربت پروگرام کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے صوبے میں غربت میں کمی کا پروگرام جو 2010 ء میں شروع کیا گیا تھا وہ بڑی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ،2015ء میں سندھ کے مزید 6 اضلاع بھی اس پروگرام میں شامل کرلیے گئے ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری اس پروگرام میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور ان کی ہدایت پر اس کا دائرہ پورے سندھ تک پھیلایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ خزانہ سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہی۔وزیراعلیٰ سندھ جن کے پاس محکمہ خزانہ سندھ کا اضافی قلمدان بھی ہے ایوان کو مطلع کیا کہ اس پروگرام کے تحت انکم جنریشن گرانٹ خواتین کو دی جاتی ہے۔پروگرام کے تحت 54415 خواتین کو کور کرنا تھا۔ابھی تک 32 ہزار خواتین کو کور کر چکے ہیں۔سندھ میںہم خواتین کی ووکیشنل ٹریننگ بھی کر رہے ہیں۔ پروگرام میںلوگوں کو گھر بنا کردینا بھی شامل ہے اب تک 20 ہزار 81 گھر بنا سکے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس پروگرام کی کامیابی کو دیکھ کر یورپی یونین نے ہمیں86 ملین یورو دیے تھے۔ ہم یہ کام یورپی فنڈنگ سے یہ کررہے ہیں۔وہ خود اس کو مانیٹر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے دیہی علاقے کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رکن خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ سندھ پبلک سروس کمیشن میں جتنی ملازمتیں دی گئی ان کی ڈومیسائل ویرفکیشن ہونی چاہیے تھی کیونکہ یہاں پتا نہیں کہاں کہاں کے ڈومیسائل بنے ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس حوالے سے جو بھی قواعد ہیں اور سرکاری طریقہ کار ہے اس پر عمل ضرور ہوا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے کچھ عرصے پہلے کے ایک پالیسی بنائی تھی جس کے تحت ہم 4 سال کی ایلوکیشن رکھ کر اسکیم مکمل کرتے ہیں۔کراچی میں 2016 میں جو اسکیمیں شروع ہوئی تھیں۔اس میں تقریباً 45 اسکیمیں مکمل ہوئی چکی ہیں۔