مزید خبریں

Jamaat e islami

عمران نااہل پی ٹی آئی کالعدم جماعت بن چکی ،شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے عوام اور اپنے ورکرز کے کٹہرے میں اب مجرم ثابت ہو چکے ہیں، الیکشن کمیشن نے صرف سزا نہیں سنائی باقی پورا کچا چٹھا ، چارج شیٹ عمران خان اور پی ٹی آئی کیخلاف دے دیا ہے۔ قانون اور آئین کے مطابق عمران خان نااہل ہوچکے اور پی ٹی آئی کالعدم جماعت بن چکی ہے۔ سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواریوں کو کم از کم 7 سال تک سزا ہوسکتی ہے۔ وفاقی حکومت چاہے تو عمران خان کو فوراً گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال سکتی ہے۔ ثبوت موجود ہیں عمران خان نے سنگین جرائم میں ملوث افراد سے فنڈنگ لی ، جس میں انٹرنیشنل ڈرگ پیڈلرز بھی شامل ہیں۔ وفاقی حکومت نرمی برت رہی ہے ، اب عمران خان کے بچنے کی کوئی گنجائش نہیں رہتی، کوئی وجہ نہیں رہتی کہ عمران خان سیاست کو جاری رکھ سکیں۔