مزید خبریں

Jamaat e islami

گینگ ریپ کے خلاف درخواست پروفاق سے جواب طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینٹی ریپ ٹرائل اینڈ انوسٹی گیشن ایکٹ 2021 پر عمل درآمد کے لیے درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، معززعدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا پر نوٹس جاری کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم پاکستان اور وفاقی سیکرٹری قانون سے جواب طلب کرلیا ،عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹری سندھ،آئی جی سندھ، سیکرٹری قانون سندھ، ڈی جی نادرا کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 اگست کو جواب طلب کرلیا ۔