مزید خبریں

Jamaat e islami

عمران خان سرٹیفائیڈ جھوٹے اور چور ثابت ہوئے ‘ بلال اظہرکیانی

اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم کے رابطہ کار برائے توانائی ومعیشت بلال اظہرکیانی نے کہا ہے کہ عمران خان غیر قانونی اور غیر آئینی احتجاج کرکے اداروں کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں، عمران خان سرٹیفائیڈ جھوٹے اور چور ثابت ہوئے ہیں، وہ غیر قانونی اور غیر آئینی احتجاج کرکے اداروں کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں،الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے بعد عمران خان کے جھوٹے بیان حلفی کا پول بھی کھل گیا ہے اور اب انصاف ہونا چاہئے، ایمانداری کا چورن بیچنے والے کی حقیقت قوم کے سامنے عیاں ہوگئی ہے۔ جمعرات کویہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال اظہرکیانی نے کہاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے راولپنڈی میں صحافیوں پر ہونے والا لاٹھی چارج قابل مذمت ہے۔