مزید خبریں

Jamaat e islami

شہباز اور حمزہ نے پولیس شہدا کے لیے کچھ نہیں کیا‘پرویزالٰہی

لاہور(نمائندہ جسارت)وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے پولیس شہدا کے لیے کچھ نہیں کیا، شہباز شریف اور حمزہ صرف ٹوپی ڈرامہ کرتے رہے۔پولیس لائنز میں شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ مجھے پتہ ہے شہدا کی فیملی پر کیا گزرتی ہے لیکن شہباز شریف نے شہدا کی فیملیز کے لیے کچھ نہیں کیا، میں نے شہدا کے الائونس کو ڈبل نہیں کیا بلکہ 4 گنا الائونس ملیں گے، پولیس کا ڈیلی فکس الائونس بھی بحال کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز صرف ٹوپی ڈرامہ کرتے رہے، قانون بنا کر پولیس میں ایسا نظام لائیں گے کہ جھوٹی ایف آئی آر والے کو سزا ملے گی۔