مزید خبریں

Jamaat e islami

آئی ایم ایف کا پروگرام ٹریک پر آچکا ہے،احسن اقبال

 

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام ٹریک پر آچکا ہے،حکومت نے مشکل فیصلے کیے، روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے،مخلوط حکومت کی حکمت عملی سے پاکستان معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے۔یہ بات انھوںنے پائیڈ کے زیر اہتمام پاکستان میں گروتھ اسٹریٹیجی کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ملک کی معیشت کو بچانے کیلئے حکومت نے مشکل فیصلے کیے، روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے۔ پاکستان کی معیشت کے بارے میں منفی تاثرات دیے گئے، مخلوط حکومت کی حکمت عملی سے پاکستان معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے۔