مزید خبریں

Jamaat e islami

وفاقی وزیرایازصادق کی پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر سے ملاقات

 

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیراقتصادی امورسردارایازصادق نے کہاہے کہ پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان دیرینہ ترقیاتی شراکت داری اورتعاون ہے ، پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کومزید فروغ دینے کامتمنی ہے ۔انہوں نے یہ بات جمعرات کویہاں پاکستان میں یورپی یونین کی سفیرڈاکٹررینا کیونکا سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کہی۔ ملاقات میں پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا،وفاقی وزیرنے پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان تعلقات پراطمینان کااظہارکیا اورکہاکہ پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان دیرینہ ترقیاتی شراکت داری اورتعاون ہے۔