مزید خبریں

Jamaat e islami

ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان 8 ساتھیوں سمیت ضمانت پر رہا

لاہور (نمائندہ جسارت) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امبرر گل خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نظیر چوہان سمیت 8 ملزمان کی جانب سے دائر کردہ درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے مالیت کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے ملزمان کی ضمانت پر رہائی کے حکم سے قبل ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔