مزید خبریں

Jamaat e islami

کشمیر پریمئر لیگ،راولاکوٹ ہاکس نے احمد شہزاد کو کپتان مقررکردیا

مظفر آباد(نمائندہ خصوصی)روالاکوٹ ہاکس کے چیرمین جان ولی شاہین نے راولا کوٹ میں ہی ہاکس کے فینز کے سامنے تالیوں کی گونج میں احمد شہزاد کو کپتان بنانے کا اعلان کیا۔ جان ولی شاہین نے کہا کہ احمد شہزاد نے گزشتہ سیزن میں نہ صرف ہماری کامیابی میں اہم کردار کیا بلکہ ساتھ ہی ہمارے نوجوان کرکٹرز کو ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ اس موقع پر احمد شہزاد نے کہا کہ راولا کوٹ ہاکس کی ٹیم ان کے دل کے بہت قریب ہے۔گزشتہ سیزن میں ٹائٹل کی کامیابی ان کے کرئیر کے یادگار لمحات میں سے ایک ہے۔سیزن ٹو میں اپنی قیادت میں ٹائٹل کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے اور ساتھ مقصد یہ ہے یہ ٹیم کے نوجوان اور خصوصاکشمیری کرکٹرز کے ساتھ اپنے تجربے کو شئیر کرسکوں اور ان کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں، جمعرات کو دفاعی چمپن راولا کوٹ ہاکس نے اپنی ہوم سٹی راولا کوٹ میں انہتائی مصروف اور یادگار دن گزارا۔ ٹیم کے چیئرمین جان ولی شاہین ، کپتان احمد شہزاد ، میٹنور یاسر حمید ، آصف آفریدی ،ثمین گل نے کشمیر پریمئیر لیگ ٹرافی کے ہمراہ پورے شہر کا دورہ اور جہاں شہریوں اور راولاکوٹ ہاکس کے فینز نے ٹیم کا شاندار استقبال کیا۔ یادگار ٹرافی ٹور میں کمشیر پریمئیر لیگ ٹرافی بنجوسہ جھیل ، شہر کے مختلف مقامات اور پریس کلب کا دورے پر گئی جہاں ٹیم کا زبردست خیر مقدم کیا ۔