مزید خبریں

Jamaat e islami

ویانا: ایران، امریکا اور یورپ میں جوہری معاہدے کا نیا دور

ویانا (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین جوہری معاہدے پر ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ علی باقری جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات کے سلسلے میں ویانا پہنچ گئے۔ ایرانی دفتر خارجہ کے مطابق مذاکراتی ٹیم کے سربراہ علی باقری عالمی طاقتوں پر ایران کا موقف واضح کریں گے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یورپی یونین کے نمایندے اینرک مورا بھی ویانا پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب ایران کے لیے امریکی خصوصی ایلچی رابرٹ میلے کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ امریکا معاہدے تک پہنچنے کے لیے نیک نیتی کے ساتھ کوشش کررہا ہے۔