مزید خبریں

Jamaat e islami

جاپان میں بارش اور سیلاب سے تباہی ہزاروں شہریوں کا انخلا‘ 3لاپتا

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں بارش اور سیلاب سے تباہی آگئی اور ہزاروں افراد انخلاپر مجبور ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق بارش اور سیلاب کے دوران 3افراد لاپتا ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔ نیگاٹا صوبے کے ایک حصے میں 24 گھنٹوں کے دوران 500 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش اور سیلاب کے باعث کئی سڑکیں ڈھے گئیں اور پانی رہایشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ حکومت کی جانب سے شہریوں کو متاثرہ علاقوں نے دور جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ادھر کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔