مزید خبریں

Jamaat e islami

پنجاب کے جدید ٹینس کورٹس اور اکیڈمی کا افتتاح کردیاگیا

لاہور (جسارت نیوز)اسپورٹس بورڈ پنجاب کے جدید سہولیات سے آراستہ انٹرنیشنل ٹینس کورٹس اور پہلی پنجاب ٹینس اکیڈمی کا افتتاح کردیا گیا، سیکرٹری اسپورٹس اسد اللہ فیض نے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں نیشنل ٹینس اسٹار اوشنا سہیل کے ساتھ شاٹ کھیل کر افتتاح کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس محمد طارق قریشی ،انٹرنیشنل ٹینس کھلاڑی اعصام الحق اور نیشنل چمپئن اوشنا سہیل، سیکرٹری لان ٹینس ایسوسی ایشن رشید ملک، ڈائریکٹر اسپورٹس ندیم قیصر، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر تنویر شاہ،ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس چاند پروین،ڈپٹی ڈائریکٹر رئوف باجوہ اورچیف اسپورٹس کنسلٹنٹ محمدحفیظ بھٹی بھی موجودتھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد اللہ فیض نے کہا ہے کہ ٹینس کے کھلاڑیوں کے لئے آج خوشی کا دن ہے، نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں 5 اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹس کھلاڑیوں کے لیے اوپن کر دیے ہیں۔