مزید خبریں

Jamaat e islami

ـ14اگست کا فنڈز کو سیلاب متاثرین کو منتقل کیا جائے :عرفان اقبال

کراچی (کامرس رپورٹر) صدرایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سال یوم آزادی کو کفایت شعاری کے ساتھ منایا جائے اور فنڈز کو سیلاب متاثرین کی امدادی کارروائیوں اور متاثرین کی بحالی کی طرف منتقل کیا جا ئے۔ انہوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ صرف بلوچستان میں 500 سے زائد افراد بارشوں اور اس کی وجہ سے آنے والے سیلاب کی وجہ سے اپنی جانو ں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں؛ ہزاروں زخمی ہیں اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔صدرایف پی سی سی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ملک بھر میں متاثرہ کاروباروں کو اپنا کام دوبارہ شروع کرنے اور معمول کے مطابق روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عبوری ریلیف فراہم کرے۔ان امدادی اقدامات میں یوٹیلیٹی بلوں کی معافی ؛ ٹیکسوں میں نرمی اور کاروباری قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ شامل ہو سکتی ہے۔ عرفان اقبال شیخ نے اس بات پر زور دیا کہ مالی بحران کے وقت حکومت کے لیے بہترین راستہ یہ ہے کہ وہ فنڈز کو کفایت شعاری سے بچائے اور انہیں ریسکیو آپریشنز اور خوراک اور طبی سامان کی طرف استعمال کرے۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے بہتر طور پر تیار ہونا چاہیے۔